انوارالحق کاکڑ

ای سی او کے ممالک کو غزہ میں جنگ بندی کیلئےکردار ادا کرنا چاہیے۔ نگران وزیراعظم

تاشقند (پاک صحافت) نگران وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ای سی او کے ممالک کو غزہ میں جنگ بندی کیلئےکردار ادا کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ای سی او اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ای سی او کی 16ویں سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز ہے، خطے کی ترقی کے لیے یہ اہم فورم ہے، خطے میں تجارتی سرگرمیوں سے ہی ترقی ممکن ہے، ای سی او ممالک کے درمیان تجارتی راہداریاں اہم کردار ادا کریں گی۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، ای سی او فورم کو ایک باقاعدہ تنظیم کی شکل دینا ہوگی۔ ہم غزہ میں جاری بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہیے، ای سی او کے تمام ممالک کو غزہ میں جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، اسلامو فوبیا کے گھناؤنے اضافےکے خلاف سیاسی اور قانونی مزاحمت پیدا کرنےکی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

دنیا کو امن، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ دنیا کو امن، دوستی اور بھائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے