انتخابات

این اے 249 ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو بڑا دھچکا دے دیا

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز  پارٹی نے حکومت جماعت تحریک انصاف کو دھچکا دے دیا،  غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کو بدترین شکست دے دی جب کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل دوسرے نمبر پر رہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 249 ضمنی الیکشن کے تمام 273 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل کامیاب قرار پائے۔خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل 16156 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ این اے 249 پر تحریک انصاف کے امجد اقبال آفریدی ، مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل ، پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل، پاک سرزمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال، ایم کیو ایم پاکستان کے حافظ محمد مرسلین سمیت 30 امیدوار میدان میں تھے۔ یاد رہے کہ  یہ نشست پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

مجھے آگ کا دریا عبور کرکے وزیرِ اعلیٰ کی کرسی تک پہنچنا پڑا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مجھے آگ کا دریا عبور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے