ایف آئی اے کی جانب سے عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ چیلنج

اسلام آباد (پاک صحافت) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں بینکنگ کورٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہا ئی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے عمران خان کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے 28 فروری کے بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔ ایف آئی اے نے اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی کے ذریعے بینکنگ کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ 28 فروری کو بینکنگ کورٹ نے عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت منظور کی تھی ۔ عدالتِ عالیہ نے ایف آئی اے کی عمران خان کی ضمانت منسوخی کی اپیل آج ہی سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

واضح رہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق جہانگیری سماعت کریں گے۔ ایف آئی اے کی اپیل میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل کورٹ کا فیصلہ خلافِ قانون ہے۔ ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بینکنگ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر عمران خان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے