مریم نواز

آصف زرداری کا صدر منتخب ہونا وفاق پاکستان کیلئے اچھی خبر ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کا صدر منتخب ہونا وفاق پاکستان کیلئے اچھی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والی شخصیت کا صدر منتخب ہونا وفاق پاکستان کیلئے اچھی خبر ہے، صدر آصف علی زرداری نے پارلیمان اور وزیراعظم کے منصب کو طاقتور بنایا تھا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ یقین ہے ان کے آنے سے ایوان صدر پارلیمان، منتخب جمہوری حکومت کی طاقت بڑھنے کا باعث بنے گا، آئین، جمہوریت اور وفاق دوست صدر کی موجودگی میں حکومت مہنگائی سے نجات، معاشی مسائل کے حل کےلیے یکسوئی سے کام کرسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے صدر بننے پر بلاول بھٹو زرداری، بختاور، آصفہ اور فریال تالپور کو مبارکباد دیتی ہوں۔ وزیراعلی پنجاب نے پی پی پی رہنماؤں، کارکنوں، تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین اور ارکان پارلیمان کو بھی مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے