مریم اورنگزیب

اُس آڈیو کا جواب دیں جس نے قوم کا ووٹ چوری کرکے کٹھ پتلیاں مسلط کیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی آڈیو سے متعلق وضاحت  کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرانی آڈیو ہے جس پر مریم نواز نےجرات کے ساتھ سچ بولا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی آڈیو پر طوفان برپا کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ قوم کو دیں جس نے قوم کا ووٹ چوری کرکے کٹھ پتلیاں مسلط کیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی آڈیو سے متعلق وضاحت جاری کردی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارٹی اشتہار سے متعلق فیصلہ پارٹی ہی کرتی ہے، مریم نواز نے آڈیو کو مانا اس میں چھپانے والی کوئی بات نہیں تھی۔ جب کچھ غلط نہ کیا ہو تو اسی طرح کھل کر اعتراف کیاجاتا ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی ترجمان نے مزید کہا کہ نے کہا کہ مریم نواز کی آڈیو پر طوفان برپا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ اُس آڈیو کا جواب دیں جس نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کے جہنم میں دھکیل دیا، اُس آڈیو کاجواب دیں جس کی وجہ سے معیشت کا کباڑا ہوا۔ اُس آڈیو کا جواب دیں جس نے قوم کا ووٹ چوری کرکے کٹھ پتلیاں مسلط کیں، اُس آڈیو کا حساب دیں جس سے عدل کے ایوان کے ماتھے پر داغ لگا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے