اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 270 سے 272 روپے تک آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد پر ہے جبکہ مئی 2023 میں یہ مہنگائی 38 فیصد پر تھی۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ ایک بجے تک 100 انڈیکس میں 2334 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 270 سے 272 روپے پر آگئی ہے۔
خیال رہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے اثرات پاکستانی معیشت پر ڈالر کی گرتی قدر اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی صورت میں دکھائی دینے لگے ہیں۔