کامران ٹیسوری

اونٹ کیوجہ سے اگر گورنر شپ جاتی ہے تو جائے، گورنر سندھ کا اصل مجرموں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانگھڑ میں وڈیرے کی بربریت کا شکار ہونے والے اونٹنی کو دیکھنے شیلٹر ہوم کا دورہ کیا اور بلاول بھٹو سے اصل مجرموں کو گرفت میں لانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شیلٹر ہوم میں اوٹنی کی دیکھ بھال کا جائزہ لینے کے بعد گورنر سندھ نے اتنظامات پر اطمینان اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر اونٹنی کو یہاں لایا گیا ہے۔ میں سندھ حکومت اور بلاول بھٹو سے کہوں گا کہ وہ اصل مجرموں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دے۔

کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ اگر اسلامی اعتبار سے بات کی جائے تو پھر آنکھ کے بدلے آنکھ اور ٹانگ کے بدلے ٹانگ ہے۔ اگر اوٹنی کے ساتھ ظلم کرنے والے کو ہم سزا نہیں دیتے تو پھر آئندہ کوئی بھی شخص کھڑا ہو کر یہ گھناؤنا کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس اونٹنی پر ہونے والے ظلم پر میں اللہ تعالی سے معافی کا طلب گار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

کیا ملک و فوج کیخلاف سازش کرنے والی پارٹی سیاسی جماعت کہلائے گی۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کیا ملک و فوج کیخلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے