خورشید شاہ

انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن کروانے کا کوئی امکان نہیں ہے، اصلاحات کے بعد ہی نئے انتخابات کروائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کرنی ہیں، کچھ بجٹ سے پہلے کریں گے اور کچھ بجٹ کے بعد کریں گے۔ انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے 7 ماہ مانگے ہیں، اکتوبر اور نومبر تک عام انتخابات ممکن نہیں۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ عمران خان تحریک حکومت کے خلاف نہیں ریاست کے خلاف چلا رہا ہے، ان کی حکومت آئینی طریقے سے گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حمزہ شہباز کے پاس 4 ووٹوں کی اکثریت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی، گورنر ہاؤس میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

کراچی (پاک صحافت) گورنر ہاﺅس کراچی میں سندھ کی ثقافت کے دن کی مناسبت سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے