بلاول بھٹو

الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔ بلاول بھٹو

اوکاڑہ (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کوئی دیوار سے نہیں لگا رہا، الیکشن شیڈول آنے کے بعد ہی انتخابی اتحاد کی بات کی جاسکتی ہے۔ صرف ایک جماعت پارلیمنٹ، اقوام متحدہ اور عالمی مالیاتی فنڈ میں حقیقی نمائندگی کرسکتی ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی معاشی بحران کو سمجھا اور ماضی میں ایک سال کے اندر معاشی بحران کا خاتمہ کیا۔ نواز شریف کی واپسی پیپلز پارٹی کا پرانا مطالبہ ہے، ہمیں کوئی دیوار سے نہیں لگا رہا، آصف زرداری لیول پلیئنگ فیلڈ پر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس فائز عیسی کا اہلیہ کے ساتھ حلف لینا پاور فل میسج ہے، ان کیلئے نیک خواہشات ہیں، عدلیہ نےعوام کے بھروسہ کو بحال کرنا ہے، آئین کے سوا کوئی پیج ہو گا تو اس پر ہم نہیں ہوں گے۔ ن لیگ کو راجہ ریاض اور راجہ ریاض کو ن لیگ مبارک ہو۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ معاشی پروگرام میں اشرافیہ کو سبسڈی دینے کے بجائے عوام کو فائدہ پہنچائیں، کھاد بنانے والے فیکٹریوں کو سبسڈی دینے کے بجائے چھوٹے کسان کو فائدہ پہنچائیں، پیپلزپارٹی کا اپنا مکان منصوبہ مکمل ہونے کے بعد 20 لاکھ افراد کو گھر ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے