اسد عمر کا مکمل طور پر سیاست چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے مکمل طور پر سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ خیال رہے کہ انہوں نے تحریکِ انصاف کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے سیاست چھوڑنے سے متعلق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسد عمر نے لکھا ہے کہ پہلےبھی کہہ چکا ہوں کہ ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسیز ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہیں جو ملک کے مفاد میں نہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے