اسحاق ڈار

اسحاق ڈار سے اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، علاقائی تجارت بڑھانے اعادہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کے سیکرٹری جنرل خسرو نوزیری نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل خسرو نوزیری نے وزیر خارجہ کو ای سی او کے اقدامات پر بریف کیا، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے تنظیم کے لیے سیکرٹری جنرل کی خدمات کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے ای سی او کے رکن ممالک اور ای سی او کے اصلاحاتی ایجنڈے کے درمیان علاقائی تجارت کو بڑھانے میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان اگست میں ای سی او کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے ڈاکٹر اسد مجید اپنے تین سالہ دور میں سفیر خسرو نوزیری کے اچھے کام کو جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے