جاپان

ایسا سوال جس نے جاپانی شہریوں کے ذہنوں کو پریشان کر رکھا ہے

ٹوکیو (پاک صحافت) جاپان کے سابق وزیراعظم کی آخری رسومات کے سرکاری اخراجات نے جاپانی عوام کے ذہنوں میں سوالات پیدا کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاپانی عوام کے لیے یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ سابق وزیراعظم آبے کے جنازے کا خرچہ ملکہ انگلینڈ کے جنازے سے بھی زیادہ کیوں ہے؟۔ اگرچہ برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات پر خرچ ہونے والی اصل رقم کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن انگریزی اخبار “ڈیلی مرر” میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں اس رقم کا تخمینہ لگ بھگ 8 ملین پاؤنڈ یا 1.3 بلین ین لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق جاپانی وزیراعظم آبے کی سرکاری اور ریاستی آخری رسومات کی تقریبات کا تخمینہ ایک ارب 66 ملین ین سے زیادہ لگایا گیا ہے۔ بہت سے جاپانی جو ملک میں مہنگائی کی وجہ سے شدید مالی مسائل کا شکار ہیں جاپانی حکام سے پوچھ رہے ہیں کہ سابق وزیراعظم کی آخری رسومات کا خرچہ ملکہ انگلینڈ سے زیادہ کیوں ہونا چاہیے؟۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب اسرائیل

کیا ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات معمول پر آنے والے ہیں؟

(پاک صحافت) صیہونی حکومت کی جانب سے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے