رئیسی

صہیونیوں کا معاشی بائیکاٹ کیا جائے: رئیسی

پاک صحافت ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ اگر صیہونی حکومت کو معاشی دھچکا لگا تو وہ اپنے بہت سے جرائم کو روک سکتی ہے۔

صدر رئیسی نے کہا ہے کہ صیہونیوں کے مظالم کو روکنے کا عملی طریقہ اس ناجائز حکومت کے ساتھ اقتصادی تعلقات منقطع کرنا ہے۔ عراقی صدر عبداللطیف راشد کے ساتھ ملاقات میں ایرانی صدر نے صہیونی جرائم کو روکنے کے لیے یہ تجویز پیش کی۔

سید ابراہیم رئیسی نے یہ بات عراق کے صدر سے الجزائر میں گیس برآمد کرنے والے ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں مختلف سربراہان مملکت سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس ملاقات میں انہوں نے بعض اسلامی اور عرب ممالک کی جانب سے فلسطین کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ صہیونیوں کے جرائم کو روکنے کا عملی طریقہ ان کے ساتھ تمام اقتصادی تعلقات کو توڑنا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوسرے حصے میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ ایک مضبوط عراق کے حق میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عراق کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے دونوں قوموں کے نوجوانوں نے اپنا خون دیا ہے۔ ایران کے صدر کے مطابق عراق کے ساتھ ایران کے تعلقات اتنے مضبوط ہو جائیں کہ ناجائز صیہونی حکومت بوکھلا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

کیبینٹ

تل ابیب کے رہنما ہیگ میں رفح پر حملے کو روکنے کے حکم نامے کے اجرا پر تشویش کا شکار ہیں

پاک صحافت صہیونی اخبار “یدیعوت احارینوت” نے عالمی عدالت انصاف میں رفح شہر پر حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے