عراق

بغداد، حشد الشعبی کا ڈپٹی آپریشن ہیڈ امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا

پاک صحافت عراق کے دارالحکومت بغداد میں جمعرات کو ہونے والے ایک ڈرون حملے میں رضاکار فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی آپریشنز سربراہ ہلاک ہو گئے ہیں۔

ڈرون حملے میں ابو تقوی السعیدی کو ان کے دو ساتھیوں سمیت نشانہ بنایا گیا ہے۔

حشد الشعبی اور عراقی حکومت نے اس حملے کا الزام امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر عائد کیا ہے۔

ڈرون حملے میں عراقی وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب واقع حشد الشعبی کی 12ویں بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے خلاف جنگ شروع کرنے اور امریکہ کی اندھا دھند حمایت کے بعد شام اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

عراق میں اسلامی مزاحمتی گروپ حشد الشعبی کا کہنا ہے کہ امریکی اہداف پر 100 سے زیادہ حملے کیے گئے ہیں۔

حال ہی میں بغداد کے انتہائی محفوظ علاقے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا تھا۔

حشد الشعبی کے دفتر پر ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے عراقی فوج کے ترجمان یحییٰ رسول نے حملے کو عراق کی خودمختاری پر حملہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

یمن

دہشت گردی اور تخریب کاری؛ یمن پر دباؤ ڈالنے کیلئے امریکہ اور اسرائیل کا حربہ

(پاک صحافت) ایسا لگتا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت یمنیوں پر سیاسی، عسکری اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے