میڈیا

ایران نے لبنان میں میڈیا کارکنوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے

پاک صحافت ایران نے صیہونیوں کے ہاتھوں المیادین ٹی وی چینل کے میڈیا کارکنوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے دانستہ قتل کے باوجود ناجائز صیہونی حکومت حق کی آواز کو دبا نہیں سکتی۔

ناصر کنانی چافی نے صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں جنوبی لبنان میں المیادین ٹی وی چینل کی صحافی فرح عمر اور المیادین ٹی وی چینل کے کیمرہ مین ربیع المماری کی شہادت پر چینل کے سربراہ اور اس کے میڈیا اہلکاروں کو تسلی دی۔ ایکس پر لکھے گئے اپنے پیغام میں کنانی نے کہا کہ دنیا کو سچ دکھانے والوں کے قتل کے باوجود سچ کو چھپایا نہیں جا سکتا۔

واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں نے جنوبی لبنان کے ایک دیہی علاقے “طائر حرفہ” پر حملہ کر کے المیادین ٹی وی چینل کے صحافی اور کیمرہ مین کو شہید کر دیا۔ یہ حملہ جان بوجھ کر کیا گیا۔

المیادین ٹی وی چینل کے منیجنگ ڈائریکٹر غسان بن جدو نے کہا کہ اسرائیل کے براہ راست حملے میں ہمارے دونوں ساتھی شہید ہوئے۔ اس سے قبل 13 اکتوبر کو صہیونی فوج نے المشاب کے علاقے میں میڈیا ٹیم پر حملہ کیا تھا جس میں رائٹرز کا ایک کیمرہ مین ہلاک جب کہ متعدد صحافی زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رفح

ہم رفح کراسنگ اور اس کی اہمیت کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

(پاک صحافت) غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح کراسنگ جو کہ غزہ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے