نصر اللہ

مغربی میڈیا کی حزب اللہ کے خلاف ایک اور سازش، سید نصر اللہ نے جواب دیا

بیروت {پاک صافت} حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے مغربی میڈیا کے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں حزب اللہ کا کوئی فوجی اور کوئی فوجی مشیر نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یوکرین میں حزب اللہ کی کسی بھی شکل میں موجودگی نہیں ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کی شب اپنے ایک خطاب میں سید حسن نصر اللہ نے میڈیا کی ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حزب اللہ کے فوجی یوکرین میں موجود ہیں۔ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے یہ واضح کرتے ہوئے کہ یوکرین میں حزب اللہ کا کسی بھی شکل میں کوئی وجود نہیں ہے، لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں بحرانوں سے نمٹنے کا مرکز قائم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ یوکرین جنگ کے اثرات اب لبنان سمیت خطے میں نظر آرہے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ہم پہلے سے ہوشیار رہیں۔

قابل ذکر ہے کہ چند دنوں سے مغرب نواز میڈیا حلقوں نے روس کی حمایت میں یوکرین میں حزب اللہ کے فوجیوں کی موجودگی کی افواہیں پھیلائی ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ روس نے یوکرین کے ڈونیٹسک اور لوہانسک جمہوریہ کی حمایت میں 24 فروری سے یوکرین کے خلاف خصوصی فوجی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ فوجی آپریشن جنگ شروع کرنے کے لیے نہیں بلکہ عالمی جنگ کو روکنے کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فوجی

غزہ کی جنگ اپنے مقاصد کھو چکی ہے/20 سالوں میں فوج کی طاقت میں کمی

پاک صحافت صیہونی حکومت کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق برک نے غزہ کے خلاف جنگ اپنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے