اشدود ریایکٹر

اسرائیل کے اشدود ری ایکٹر میں زبردست دھماکہ

تل ابیب {پاک صحافت} اسرائیل کے اشدود ری ایکٹر میں ایک زبردست دھماکہ ہوا ہے ، لیکن صہیونی حکومت نے دھماکے کی وجوہات یا ممکنہ ہلاکتوں کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

منگل کے روز اسرائیلی صحافی ایڈن کوہن نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر دھماکے کی ویڈیو فوٹیج شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھماکہ اشدود پلانٹ میں ہوا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے سے اشدود آئل ریفائنری لرز گئی اور فائر انجن جائے وقوعہ پر پہنچتے ہوئے دکھائے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے بعد ریفائنری سے تیل نکل رہا ہے ، جسے روکنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک ذرائع نے دھماکے کی وجوہ کی وضاحت نہیں کی اور ممکنہ ہلاکتوں کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا۔

اسرائیلی اہم پلانٹوں میں حالیہ مہینوں میں اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل

اسرائیل کے سفیر: امریکہ کی طرف سے ہتھیاروں کی ترسیل کی معطلی انتہائی مایوس کن ہے

پاک صحافت اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر نے رفح پر حکومت کے زمینی حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے