مکہ مکرمہ

سعودی عرب نے جاری کی خلیجی ممالک کے شہریوں کیلئے عمرہ کی شرائط

ریاض {پاک صحافت} سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے عمرہ پروگرام کی شرائط جاری کردیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیرحج و عمرہ کے مطابق خلیجی ممالک سے آنے والوں کو کورونا ویکسین کا کورس مکمل کرنا لازمی ہے۔

مکہ مکرمہ میں قائم نگہداشت کے مرکز میں عمرہ کی ادائیگی سے کم از کم 6 گھنٹے قبل رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسکے علاوہ نگہداشت کے مرکز پر ان کی میڈیکل ہسٹری دیکھنے کے بعد ’محفوظ‘ کیٹگری کی تصدیق کی جائے گی۔

محفوظ کیٹگری کی تحقیق ہونے کے بعد عمرہ زائرین کو مخصوص کمپیوٹرائزڈ ’ڈیجیٹل کڑا ‘دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب اسرائیل

کیا ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات معمول پر آنے والے ہیں؟

(پاک صحافت) صیہونی حکومت کی جانب سے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے