(پاک صحافت) اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق بریک نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اپنی موجودہ حالت میں حماس کو شکست دینے سے قاصر ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ جنگ کا کوئی بھی نیا دور قیدیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے اور اسرائیلی فوجی ہلاکتوں میں اضافہ کر سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق برک نے یہ بھی کہا کہ سیکورٹی اور سیاسی سطحوں نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے تجربات سے سبق نہیں سیکھا اور غلط پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب سے بڑی حیرت کی بات یہ ہے کہ نئی فوج کی کمان نیتن یاہو اور وزیر دفاع یسرائیل کاٹز کے جال میں پھنس گئی ہے۔
Short Link
Copied