اسرائیل مخالف احتجاج

نیویارک میں اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرہ

نیویارک (پاک صحافت) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم کی امریکہ آمد پر فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل مخالف احتجاج میں شریک مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھائے تھے جن پر لکھا تھا “یایر لاپد اور اسرائیلی حکومت یہودیت کی نمائندگی نہیں کرتی”۔ “اسرائیل یہودیوں کی نمائندگی نہیں کرتا” اور “اسرائیل نے خدا کے احکامات کی نافرمانی کی ہے۔”

احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی فوج کے جرائم کی تصویریں بھی اٹھا رکھی تھیں اور اسرائیلی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ اس احتجاجی تحریک کا اہتمام صیہونیت مخالف تحریک Naturi Karta نے کیا تھا اور اس دوران صیہونیت مخالف یہودی ربیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ترکی اسرائیل

اسرائیلی سفارت کار ترکی واپس آگئے ہیں۔ مڈل ایسٹ آئی

(پاک صحافت) مڈل ایسٹ آئی کی تجزیاتی سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے