تائوان

تائیوان: مذہبی تہوار کے پہلے دن ہی ہولناک حادثہ، 34 افراد ہلاک

پاک صحافت تائیوان میں ایک مسافر ٹرین پٹریوں پر گاڑی سے ٹکرا گئی اور جزوی طور پر پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ کم از کم 34 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔

یہ حادثہ عام تعطیل کے موقع پر صبح 9 بجے کے قریب ٹورکو گورج کے قدرتی علاقے کے قریب پیش آیا۔ ہوئلن کاؤنٹی کے عہدیداروں نے بتایا کہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ٹرین میں 350 مسافر سوار تھے۔

اطلاعات کے مطابق ایک پبلک گاڑی پہاڑ سے گر کر پٹریوں پر آگئی تھی جہاں سرنگ سے نکلی ٹرین اس سے ٹکرا گئی۔ ٹرین کا زیادہ تر حصہ ابھی بھی سرنگ میں پھنس ہوا ہے اور سرنگ میں پھنسے حصے میں بچ جانے والے مسافر ٹرین کی کھڑکیوں اور چھت پر حفاظتی عملے کے منتظر ہیں موجود ہیں۔

یہ حادثہ چار روزہ ٹامب سویپنگ تہوار کے پہلے دن ہوا ہے، یہ ایک سالانہ مذہبی تہوار ہے جب لوگ خاندانی اجتماعات میں شرکت اور اپنے آباؤ اجداد کی قبروں پر عبادت کے لئے اپنے آبائی شہر جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ تائیوان کا آخری سب سے بڑا ریل حادثہ اکتوبر 2018 میں ہوا تھا جب شمال مشرقی ساحل پر ایک ایکسپریس ٹرین پٹری سے اتر گئی تھی جس میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 200 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

کوربین

کوربن: غزہ کی جنگ ایک زندہ نسل کشی کی مثال ہے

پاک صحافت فلسطین کے معروف حامی سمجھے جانے والے برطانوی لیبر پارٹی کے سابق رہنما …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے