قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک مظلوم فلسطینی قوم کی مدد، ان کے حقوق اور مطالبات کی حمایت کے ساتھ ساتھ فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق امیر قطر نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں لکھا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے قطر کے دورے کے دوران ان سے ملاقات کی ہے، میں نے انہیں یقین دلایا ہے کہ قطر فلسطینی قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ قطر نے ہمیشہ فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کی حمایت کی ہے، قطر قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل اور فلسطینی قوم کی صفوں میں اتحاد کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے امیر قطر سے ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ہونے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔