ایشیائی ارکان پارلیمان نے عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو مسترد کردیا

ایشیائی ارکان پارلیمان نے عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو مسترد کردیا

ایشیائی ارکان پارلیمنٹ نے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ایشیائی ارکان پارلیمان نے عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو مسترد کر دیا۔

ایشیائی ارکان پارلیمنٹ نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سبکدوش ہونے والے صدر ٹرمپ کی منفی پالیسیوں کے اثرات زائل کریں اور فلسطینیوں کی مدد بحال کریں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں پارلیمانی رابطہ گروپ برائے القدس کے زیراہتمام منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب میں ایشیائی ممالک کے ارکان پارلیمنٹ نے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ فلسطینیوں کے آئینی اور جائز حقوق کی حمایت کرے اور فلسطینیوں کو ان کے منصفانہ حقوق دلانے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

کانفرنس سے خطاب میں مشرق وسطیٰ اور ایشیائی فورم کے رکن راتھنا یاکی نے کہا کہ اسرائیل کو صرف چند ممالک کی حکومتیں تسلیم کر رہی ہیں جب کہ عرب ممالک اور دوسرے ملکوں کی اقوام اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور دوستی کے خلاف ہیں۔

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے سری لنکا اور بھارت کے ارکان پارلیمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینی قوم کو اس کے منصفانہ حقوق دلانے کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالیں، انہوں نے کہا کہ سری لنکا فلسطینیوں کے حقوق غصب کرنے اور فلسطینی اراضی کے سرقے کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

بھارتی رکن پارلیمنٹ کے جےٹیاگی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہد میں فلسطینی اراضی کے سرقے کی حمایت کی گئی، انہوں نے نئے امریکی صدر پر زور دیا کہ وہ صدر ٹرمپ کی غلطیوں کی اصلاح کریں۔

مسٹر ٹیاگی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے امریکی حمایت کے نتیجے میں فلسطینی علاقوں میں اپنا قبضہ مزید مستحکم کرنے کی مہم تیز کر دی ہے، عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کے نتیجے میں فلسطینیوں کے حقوق اور ان کے جائز مطالبات کو نظرانداز کیا گیا۔

مالدیپ کے رکن پارلیمنٹ سعود حسین نے کہا کہ فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں ادویات کی قلت اور خوراک کی عدم فراہمی حقیقی بحران ہے۔ انہوں فلسطینی علاقوں میں کرونا وبا پھیلنے کی ذمہ داری اسرائیل پرعاید کی۔

یہ بھی پڑھیں

امیر قطر بن سلمان

امیر قطر اور محمد بن سلمان کی غزہ میں جنگ بندی پر تاکید

(پاک صحافت) قطر کے امیر اور سعودی ولی عہد نے ٹیلیفونک گفتگو میں خطے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے