بھارتی ریاست کرناٹک میں شدید دھماکا، 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

بھارتی ریاست کرناٹک میں شدید دھماکا، 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

کرناٹک (پاک صحافت) بھارت میں بارودی مواد لے جانے والا ٹرک زوردار دھماکے میں تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے جنوبی شہر شیواموگا کے پہاڑی علاقے میں پتھروں کو توڑنے کے مقام پر ایک ٹرک میں خوفناک دھماکا ہوگیا جس سے ٹرک مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ ٹرک میں دھماکا خیز مواد موجود تھا۔

دھماکا اتنا زوردار تھا کہ آس پاس کے رہائشی عمارتوں کی کھڑکیوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ زیادہ تر ہلاکتیں ڈرائیورز اور مزدوروں کی ہوئیں، قریبی اسپتال میں 12 افراد کو لایا گیا تھا جن میں سے 8 کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم ابتدائی طور پر دھماکا ٹرک میں بارودی مواد میں ہوسکتا ہے کیوں اس علاقے میں پہاڑوں سے پتھروں کو نکالنے کے لیے دھماکے کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احتجاج

امریکہ میں طلباء کے مظاہرے ویتنام جنگ کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی یاد تازہ کر رہے ہیں

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے لکھا ہے: امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے