کیوبا

غزہ قتل عام، نیا ہولوکاسٹ: کیوبا

پاک صحافت کیوبا کے صدر نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کو ایک نیا ہولوکاسٹ قرار دیا ہے۔

کیوبا کے صدر نے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت میں ہفتے کے روز نکالی جانے والی ریلیوں میں ملک کے عوام بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کافی مظالم ہو چکے ہیں اب انہیں روکنا چاہیے۔

میگل ڈایزل کے مطابق اس وقت غزہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں جس طرح سے قتل عام کیا جا رہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے غزہ نسل کشی کی جگہ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں کو ایک طرف رکھا جائے اور لوگوں کو بولنے کی اجازت دی جائے۔ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو کوئی بھی جواز پیش نہیں کر سکتا۔

کیوبا کے صدر نے امریکہ کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کی تجویز کو ویٹو کرنے کو سامراجی منافقت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اپنا غیر جمہوری رویہ بدلنا چاہیے۔ یاد رہے غزہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے کھلے عام قتل عام پر دنیا بھر سے ردعمل سامنے آرہا ہے۔ اس کے خلاف کئی ممالک میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک تقریباً 30 ہزار فلسطینی شہید اور 70 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔ متاثرین میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب امریکہ اسرائیل

امریکہ اور سعودی عرب کے ریاض اور تل ابیب کے درمیان مفاہمت کے معاہدے کی تفصیلات

(پاک صحافت) ایک عرب میڈیا نے امریکہ، سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے