بریج موہن گراول

بھارت، مہنگائی سے تنگ بھارتی عوام کو بی جے پی رہنما کا ’مزحکہ خیز‘ مشورہ

ممبئی {پاک صحافت} کرونا وبا کے چلتے پوری دنیا میں لوگ پریشان حال ہے دوسری لہر کی وجہ سے کرونا کا اثر بھارتی عوام پر بہت پڑا ہے۔ نہ جانے کتنے افراد کی نوکریاں چلی گئی اب عوام کے پاس پیسہ نہیں ہے۔ اور مہنگائی آسمان چھو رہی ہے ہر طرف مہنگائی کا شور مچا ہے اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بی جے پی کے ایک رہنما نے مہنگائی سے تنگ عوام کو ایک مزحکہ خیز مشورہ دیا ہے اور وہ مشورہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور قانون ساز اسمبلی کے رکن بریج موہن گراول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا شور مچانے والوں کو چاہیے کہ وہ کھانا نہ کھائیں اور پیٹرول کا استعمال چھوڑ دیں۔

بریج موہن گراول نے مزید کہا کہ کانگریس کو ووٹ دینے والے کھانا چھوڑ دیں تو ملک میں خودبخود مہنگائی اپنی کم ترین سطح پر آجائے گی۔

ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے بریج موہن کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی لوگوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے ایم ایل اے کے بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت نے آج بھوکا رہنے کا مشورہ دیا، کل ملک چھوڑنے کا کہہ دیں گے۔

بعدازاں بریج موہن نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر چلایا گیا، انہوں نے بھوکا رہنے کا مشورہ عوام کو نہیں بلکہ کانگریس کی لیڈرشب کو دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فرانسیسی سیاستدان

یوکرین میں مغربی ہتھیاروں کا بڑا حصہ چوری ہوجاتا ہے۔ فرانسیسی سیاست دان

(پاک صحافت) فرانسیسی پیٹریاٹ پارٹی کے رہنما فلورین فلپ نے کہا کہ کیف کو فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے