متعدد ممالک کی امریکا پر شدید تنقید، ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ جاری رکھنے کا اعلان کردیا

متعدد ممالک کی امریکا پر شدید تنقید، ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ جاری رکھنے کا اعلان کردیا

ایران ڈیل میں شامل ممالک نے امریکا پر شدید تنقید کرتے ہوئے امریکا کی جانب سے جے سی پی او اے سے یکطرفہ علیحدہ ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور معاہدے کو جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

ایران ڈیل میں شامل ممالک نے امید ظاہر کی ہے کہ بائیڈن انتطامیہ کی زیر قیادت امریکا اس ڈیل میں دوبارہ شامل ہوگا۔

چین، فرانس، جرمنی، روس، برطانیہ، یورپی یونین کے مندوب اور ایران کے نمائندوں نے ورچوئل اجلاس منعقد کیا جس میں کہا گیا کہ ایٹمی عدم پھیلاؤ کو روکنا چاہیے اور ایران پرعائد پابندیاں اٹھائی جانی چاہیں۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی ہی ایران کے ایٹمی پروگرام کی نگرانی کرنے کا حق رکھتی ہے اس میں امریکا کو کسی قسم کی مداخلت کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

گوٹریس

105 ممالک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی حمایت کرتے ہیں اور صیہونی حکومت پر تنقید کرتے ہیں

پاک صحافت اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے صیہونی حکومت کے مقبوضہ علاقوں میں سفر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے