وینا ملک

وینا ملک دوسری شادی خوبصورت اور دین دار شخص سے کرنے کی خواہشمند

کراچی (پاک صحافت) معروف اداکارہ ، ماڈل و میزبان وینا ملک نے دوسری شادی خوبصورت اور دین دار شخص سے کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔   اداکارہ و ماڈل وینا ملک نے کہا کہ میں ایک خوبصورت انسان سے شادی کروں گی جو دنیا کے بعد جنت میں بھی میرے ساتھ ہو۔

تفصیلات کے مطابق وینا ملک نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی دوسری شادی کے حوالے سے کہا کہ اگر میں نے دوبارہ شادی کی تو ایک دین دار شخص سے کروں گی کیونکہ جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے وہ آپ کے ساتھ ظلم نہیں کر سکتا اور اللہ سے نہ ڈرنے والا شخص ظالم ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران  میزبان نے سوال کیا کہ کیا ایسے شخص کی تلاش جاری ہے؟ اس سوال پر وینا ملک نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ  ابھی تو ایسا کوئی نہیں ہے لیکن ان شاءاللہ وہ میرے لیے کہیں نہ کہیں ضرور ہوگا، وہ خودہی میرے پاس آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی اداکار اسٹیو بشسیمی پر حملہ، آنکھ پھوڑ دی گئی

(پاک صحافت) امریکی اداکار اسٹیو بشسیمی کی نیویارک میں سڑک پر چلتے ہوئے گھونسا مار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے