عمران اشرف

مکہ مکرمہ سے آئے مداح نے عمران اشرف کو کیا تحائف دیے؟

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کے مداح نے اُنہیں مکہ مکرمہ سے لائے ہوئے مقدس و یادگار تحائف دیے۔

تفصیلات کے مطابق عمران اشرف کی سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں اپنے شو میں ایک مداح سے مکہ مکرمہ سے لائے کچھ یادگار تحائف وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مکہ مکرمہ سے آئے مداح نے عمران اشرف کو خانہ کعبہ کے اندر چار دیواری پر لگنے والی چادر، صحابہؓ کی آل سے چلی آنے والی ایک تسبیح اور غلافِ کعبہ پر لگنے والا عطر تحفے میں پیش کیا۔

واضح رہے کہ اداکار مکہ مکرمہ سے آئے مقدس و یادگار تحائف وصول کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور مداح سے کہا کہ یہ تحائف اللّٰہ نے میرے لیے بھیجے ہیں اور آپ یہ مجھ تک لے کر آئے اس لیے میں آپ کا یہ احسان ساری زندگی نہیں بھولوں گا۔ عمران اشرف کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار اشوتوش رانا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئے

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکار اشوتوش رانا نے ڈیپ فیک ویڈیو کے معاملے پر لب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے