اداکارہ سجل علی

مجھے لگتا ہے عورت مرد کے بغیر بھی مکمل ہے، سجل علی

کراچی (پاک صحافت) معروف اداکارہ سجل علی نےکہا ہے کہ مجھے لگتا ہےکہ عورت مرد کے بغیر بھی مکمل ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ایک لڑکی شادی کے بغیر بھی نامکمل نہیں ہے، اگر شادی ہوجاتی ہے تو یہ بہت اچھی بات ہے لیکن اگر نہیں ہوتی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ نامکمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں خود کو مکمل محسوس کرتی ہوں، میں ہر دن کو موجود محبت، عزت اور دعاؤں کی وجہ سے سیلیبریٹ کرتی ہوں، ہمیں لڑکیوں کو شادی کے نام پر ایک باؤنڈری تک محدود نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی ان پر زور دینا چاہیے کہ بس عمر ہوگئی ہے یا گریجویشن ہوگئی ہے تو شادی کرلو بلکہ اسے اس بات کی آزادی دینی چاہیےکہ جب کسی لڑکی کو خودکو محسوس ہو کہ اسے کسی کے ساتھ کی ضرورت ہے تو تب شادی کی جائے۔

واضح رہے کہ اداکاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سجل علی کا کہنا تھا کہ مجھے لوگوں کی خود سے لگائی جانے والی امیدوں سے ڈر لگتا ہے کہ کہیں میں اپنا بیسٹ نہ دے پا ئی تو، سچ کہوں مجھے خود پر اتنا  بھروسہ نہیں  اگر لوگ میرے کام پر میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں  تو مجھے  اکثر  تو یقین بھی  نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیں

ہالی ووڈ فلمساز پاکستانی ثقافت پر فلم بنانے کی خواہشمند

(پاک صحافت) ہالی ووڈ فلم ساز پاکستان کی خوبصورت ثقافت پر فلم بنانے کی خواہش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے