اداکار

عدنان صدیقی کا اپنے انتقال کی خبروں پر ردِ عمل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے اپنے انتقال کی خبروں پر دلچسپ ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ عدنان صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہیں اس ویڈیو میں اپنے انتقال کے بارے میں پھیلی خبریں سننے کے بعد دلچسپ انداز میں ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ عدنان صدیقی نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صحافت اور بریکنگ نیوز کے نام پر میرے انتقال کی افواہیں پھیلانے والوں سے میری گزارش ہے کہ اگلی بار مجھے اپنی ہیڈ لائین بنانے سے پہلے مجھ سے اپنی خبر کی تصدیق لازمی کروا لیجیے گا۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا ہے کہ میں ذاتی طور پر آپ کے اسٹوڈیوز میں آؤں گا اور اس خبر کی تصدیق کروں گا کیونکہ آپ کی غیر ذمے دارانہ صحافت کو آخر کار بے عیب نظر آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

میرا ہونے والا ہمسفر بس وفادار ہونا چاہیے، جنت مرزا

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے