شاداب خان شاہین آفریدی

شاداب اور شاہین ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ

(پاک صحافت) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پاکستان سے دو کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔ پاکستان کے شاداب خان اور شاہین آفریدی ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں جبکہ انگلینڈ کے جوز بٹلر کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ورلڈ چیمپئن ٹیم سے سیم کرن، مارک ووڈ اور ایلکس ہیلز بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔

بھارت کے ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، زمبابوے کے سکندر رضا ، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس، جنوبی افریقا کے اینرخ نورکیا بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔ بھارت کے ہاردک پانڈیا کو ٹیم کا بارہواں کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

ہالی ووڈ فلمساز پاکستانی ثقافت پر فلم بنانے کی خواہشمند

(پاک صحافت) ہالی ووڈ فلم ساز پاکستان کی خوبصورت ثقافت پر فلم بنانے کی خواہش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے