جنوبی کوریا کی مشہور گلوکارہ لی سانگ یون پرفارمنس سے قبل چل بسیں

(پاک صحافت) جنوبی کوریا کی مشہور گلوکارہ لی سانگ یون پرفارمنس سے چل بسیں۔ خیال رہے کہ جنوبی کوریا کے شہر گمچیون کے کلچر سینٹر میں گلوکارہ نے کنسرٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ اپنی پرفارمنس سے چند منٹ قبل ہی غائب ہوگئیں تھیں اور نام پکارنے کے باوجود اسٹیج پر نہ آنے کے باعث ان کی تلاش شروع کی گئی تو وہ باتھ روم میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

واضح رہے کہ اسٹاف ممبر کی جانب سے گلوکارہ کی لاش ملنے کی اطلاع پولیس دی گئی جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق 46 سالہ لی سانگ یون کوریا کی مشہور کلاسیکل گلوکارہ تھیں، انہوں نے نیویارک سے موسیقی میں ماسٹرز کر رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ہالی ووڈ فلمساز پاکستانی ثقافت پر فلم بنانے کی خواہشمند

(پاک صحافت) ہالی ووڈ فلم ساز پاکستان کی خوبصورت ثقافت پر فلم بنانے کی خواہش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے