راحت فتح علی

افواہیں دم توڑ گئیں، راحت فتح علی خان کو ویزا مل گیا، امریکا روانہ

(پاک صحافت) آکسفورڈ یونیورسٹی سے موسیقی میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے والے گائیک استاد راحت فتح علی خان کو امریکا کا ویزا مل گیا، وہ گزشتہ شب امریکا کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق استاد راحت فتح علی خان 18 نومبر 2023ء کو ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز آف نارتھ امریکا کے زیرِ اہتمام میوزیکل شو میں آواز کا جادو جگائیں گے۔ امریکا روانگی سے قبل ایئر پورٹ پر ’جنگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے استاد راحت فتح علی خان نے بتایا کہ تمام افواہیں دم توڑ گئیں، میرا رب جب تک مجھ پر مہربان ہے، کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دنیا بھر میں پاکستان اور اپنے خاندان کا نام روشن کیا ہے، صوفیانہ کلام کے ذریعے امن کا پیغام پھیلایا۔ راحت فتح علی خان نے یہ بھی کہا ہے کہ میں امریکا کی ایمبیسی کا بھی شکریہ ادا کروں گا، امریکی ایمبیسی نے میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ یاد رہے کہ 4 نومبر کو امریکی ایمبیسی نے معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی ویزے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ہالی ووڈ فلمساز پاکستانی ثقافت پر فلم بنانے کی خواہشمند

(پاک صحافت) ہالی ووڈ فلم ساز پاکستان کی خوبصورت ثقافت پر فلم بنانے کی خواہش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے