حافظ حمداللہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ ڈالی، حافظ حمد اللہ

پشاور (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ ڈالی ہے۔ عوام کے چولہے بجھتے چلے جارہے ہیں مگر حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  کے ترجمان مولانا حافظ حمداللہ نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان عوام کے مفاد کے لیے آئی ایم ایف کو ایبسلوٹلی ناٹ کب کہیں گے؟۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر پٹرول بم گرادیا۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم فیصلہ کرچکی ہے کہ ہمیں عوام کو اس عذاب سے نجات دلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے چولہے بجھتے چلے جارہے ہیں مگر حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے