شاہ رخ خان

40 لاکھ کے ٹیلی ویژن سیٹس!! شاہ رخ خان نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا

ممبئی  ( پاک صحافت)  بالی ؤڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔  شاہ رخ خان کا کنا ہے کہ ان  کے گھر میں  40 لاکھ کے تو صرف ٹیلی ویژن سیٹس ہیں۔ خیال رہے کہ انہو نے یہ بات ایک ٹیلی ویژن برانڈ کے شو کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق ایک ٹیلی ویژن برانڈ کے شو میں شرکت کے دوران شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ان کے گھر میں ایک نہیں کئی ٹیلی ویژن ہیں۔ خیال رہے کہ شاہ رخ نے شو کے دوران سامعین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اپنے کمرے میں ایک ٹیلی ویژن ہے، بچوں کے کمروں میں، یہاں تک کے چھوٹے بیٹے کے کمرے میں بھی ٹیلی ویژن ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر میں موجود ٹیلی ویژن سیٹس کی قیمتیں ایک اور ڈیڑھ لاکھ بھی ہے، جبکہ ان کے لیے مجموعی طور پر 30 سے 40 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔ ایونٹ میں شاہ رخ خان کی اس گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

میں نے کبھی فلم میں بوس و کنار کے سین فلمانے کا نہیں کہا، عمران ہاشمی

(پاک صحافت) غیرمناسب سین عکس بند کروانے سے متعلق شہرت رکھنے والے بالی ووڈ اداکار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے