کارتک آریان نے اپنی کوئین کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا خصوصی پیغام شیئر کر دیا

کارتک آریان

کراچی (پاک  صحافت) بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان نے اپنی کوئین کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔ کارتک آریان جنہوں نے اپنی شاندار اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے بھارتی فلم انڈسٹری میں اور اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ہمراہ ایک سیلفی شیئر کی ہے۔ اس سیلفی میں اداکار اپنی والدہ کے ساتھ بہت خوشگوار مزاج میں نظر آرہے ہیں۔ اُنہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں اپنی نئی آنے والی فلم’شہزادہ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں شہزادہ ہوں یا نہیں لیکن آپ ہمیشہ میری ملکہ رہیں گی۔

واضح رہے کہ کام کے حوالے سے بات کریں تو اداکار کارتک آریان اپنی آنے والی فلم ’شہزادہ‘ کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں، اس فلم میں کارتک آریان کے علاوہ کریتی سینن، پاریش راول، رونیت رائے اور راجپال یادو بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ یہ فلم رواں سال 10 فروری کو ریلیز ہونے والی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں