ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ کے ہمہ جہت اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ پکچر چلے نہ چلے لیکن نواز الدین صدیقی تو چلے گا۔ خیال رہے کہ رہے کہ پہ در پے فلموں کی ناکامی کے باوجود انہیں فلمیں مل رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نواز الدین صدیقی نے فلموں کی ناکامی کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سخت محنت کی وجہ سے وہ مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں کبھی مایوس نہیں ہوتا نہ ہی سخت محنت سے گھبراتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی ناکامی کی کئی وجوہات ہوتی ہیں، ہوسکتا ہے ڈائریکشن اچھی نہ ہو، ہم فلم کی ناکامی پر کبھی بھی ہدایتکار کو مورد الزام نہیں ٹھہراتے، ہمیشہ الزام اداکار پر لگاتے ہیں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے ہمہ جہت اداکار نواز الدین صدیقی نے باکس آفس پر اپنی کئی فلموں کی ناکامی پر اپنےردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ درست ہے کہ ان کی فلمیں فوٹو گراف، موتی چور چکنا چور اور ہیروپنتی ٹو باکس آفس پر اچھا پرفارم نہیں کرسکیں۔اس حوالے سے گفتگو کے دوران انہوں نے بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فلموں کی خراب کارکردگی کی پرواہ نہیں کرتے۔