عائزہ خان

معروف اداکارہ عائزہ خان نے پُرسکون زندگی گزارنے کا صحیح طریقہ بتا دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان نے پُرسکون زندگی گزارنے کا صحیح طریقہ بتا دیا ہے۔ اداکارہ عائز ہ خان نے سوشل میڈیا پر جاری تنازعات سے بچنے اور ان سے بچنے سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اک اسٹوری  شیئر کی ہے، جس میں پرسکون زندگی گزانے کا طریقہ بتایاہے۔

تفصیلات کےمطابق عائزہ خان نے سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر تنازعات کی بھر مار اور ان سے بچنے سے متعلق بات کی ہے۔ عائزہ خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر پُرسکون زندگی گزارنے کا صحیح طریقہ بتاتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ ’اپنی نجی زندگی کو نجی رکھنا سیکھیں تا کہ دوسرے لوگ آ پ کی نجی زندگی کو اپنے لیے تفریح نہ بنا سکیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی یہ اسٹوری سوشل میڈیا پیجز پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ عائزہ خان کی اس اسٹوری سے متعلق متعدد مداحوں کا ماننا ہے کہ اس اسٹوری میں عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان جاری تنازعات پر اُنہیں مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے