عائشہ عمر

عائشہ عمر کا پاکستان چھوڑنے کا ارادہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے پاکستان چھوڑنے کا ارادہ کرلیا۔ عائشہ عمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے کیریئر اور نجی زندگی کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق اُنہوں نے شادی اور بچوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ماں بننے سے گھبراتی تھی کیونکہ میرا اپنا بچپن اچھا نہیں گُزرا تو میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ شادی کے بعد بچہ گود لے لوں گی کیونکہ ہمارے آس پاس بہت سارے ایسے بچے ہیں جنہیں والدین کی ضرورت ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ بچہ گود لینے کی خواہش اب بھی ہے لیکن اب میں شادی کر کے خود ماں بھی بننا چاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے کہا کہ میں اب شادی کرنا چاہتی ہوں اور ایسے انسان کو اپنی زندگی کا ساتھی بنانا چاہتی ہوں جو مخلص ہو جبکہ میری والدہ چاہتی ہیں کہ میں کسی ترک یا یورپین آدمی سے شادی کروں۔ اُنہوں نے بتایا کہ میرے بھائی ہمیشہ کے لیے ڈنمارک منتقل ہوگئے ہیں جس کے بعد اب میں اور میری والدہ بھی پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں کیونکہ سیاسی رہنماوْں نے پاکستان کے حالات بدتر کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

علی سفینہ پاکستان کے بارے میں مایوس کن باتیں سن سن کر پریشان

(پاک صحافت) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی سفینہ کا کہنا ہے کہ آج کل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے