شادی کیلئے شریف مرد تلاش کریں، پیسہ تو آ ہی جاتا ہے، غنیٰ علی

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی معروف اداکارہ غنیٰ علی نے لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ شادی کے لیے شریف مرد تلاش کریں پیسہ تو آ ہی جاتا ہے، زندگی میں سکون اہم چیز ہے۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے شوہر نجی کمپنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر اور متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں غنیٰ علی نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی کے موقع پر سرگرم افواہوں کہ غنیٰ علی نے پیسوں کی خاطر کاروباری شخصیت گلزار عمیر سے شادی کی ہے، پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر کاروباری شخصیت نہیں بلکہ ایک نجی کمپنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر اور متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شادی کے موقع پر شوہر کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے باضابطہ مہم چلائی گئی اور کہا گیا کہ میں نے پیسوں کی خاطر ان کا ہنستا بستہ گھر توڑ دیا ہے، میں ’گولڈ ڈگر ہوں‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آخر وہ سونا کہاں ہے؟ میرے شوہر پہلے سے طلاق یافتہ تھے اور وہ کوئی بہت مالدار شخصیت نہیں ہیں بلکہ ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود مالی اعتبار سے خودمختار ہوں اور شادی کے بعد سے اب تک اپنے خرچے خود برداشت کر رہی ہوں۔ دورانِ انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے غنیٰ علی نے کہا کہ شادی کے لیے لڑکا ڈھونڈتے وقت لڑکیوں کو چاہیے کہ لڑکے کی شرافت کو دیکھیں، پیسہ یا خوبصورتی نہ دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیرس اولمپکس2024ء: اختتامی تقریب کیلئے ٹام کروز نے کتنا معاوضہ لیا؟

(پاک صحافت) پیرس اولمپکس 2024ء کی اختتامی تقریب کو چار چاند لگانے والے ہالی ووڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے