سینئر اداکار شوکت زیدی انتقال کرگئے

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شوکت زیدی 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ شوکت زیدی پچھلے کچھ عرصہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

اداکاری کے علاوہ وہ 1970ء سے 1998ء تک صحافت کے شعبے سے بھی وابستہ رہے۔ اُنہوں نے بطور مصنف افسانے اور غزلیں لکھنے کے علاوہ 10 سال تھیٹر کے لیے بھی لکھا۔

شوکت زیدی نے بطور اداکار لاتعداد ڈراموں میں بے مثال اداکاری کے جوہر دکھائے مگر ان کو حقیقی شہرت جیو ٹی وی کے شہرۂ آفاق پروگرام ’ہم سب امید سے ہیں‘ سے ملی جس میں انہوں مختلف قسم کے دلچسپ کردار ادا کیے۔ اس شو میں اُنہیں غریب عوام کی نمائندگی کرنے والے شخص کے کردار میں شائقین نے سب سے زیادہ پسند کیا۔

یہ بھی پڑھیں

میرا ہونے والا ہمسفر بس وفادار ہونا چاہیے، جنت مرزا

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے