ماہرہ خان

سُپر اسٹار ماہرہ خان پہاڑوں کی وادی میں خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئیں

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سُپر اسٹار ماہرہ خان پہاڑوں کی وادی میں خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ گھڑ سواری کے دوران ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوگئی تھیں تاہم وہاں موجود لوگوں نے بروقت مدد کر کے ان کی جان بچائی جس پر وہ ان کی اور اللہ تعالیٰ کی مشکور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے بیٹے کے ہمراہ کئے گئے شمالی علاقہ جات کے سفر کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں ماہرہ خان نے لکھا کہ انہیں پہاڑوں سے ایک عجیب تعلق محسوس ہوتا ہے جیسے کہ وہ ان سے بات کر رہے ہوں جیسے بتا رہے ہوں کہ آپ اتنے چھوٹے ہوتے ہوئے بھی کتنے دور تک جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے ویڈیو کے کیپشن میں مزید لکھا کہ پہاڑوں میں سکون ہے اور انہیں دیکھ کر ایمان تازہ ہوجاتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وقت کتنا مشکل ہے جب تک آپ کے ارد گرد آپ کے چاہنے والے یا جن سے آپ محبت کرتے ہیں موجود ہیں، سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ہنی سنگھ کی پاکستانی گلوکار کو کریڈٹ دیکر سرائیکی گانا گانے کی ویڈیو وائرل

(پاک صحافت) بالی وڈ میں پاکستانی گانوں کو ہمیشہ ہی پسند کیا جاتا ہے اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے