سابقہ اداکارہ

سابقہ اداکارہ نور بخاری کا ڈپریشن سے نکلنے کے لیے مداحوں کو اہم مشورہ

کراچی (پاک صحافت) فلم انڈسٹری کو خیرآباد کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ڈپریشن سے نکلنے کے لئے مداحوں کو اہم مشورہ دے دیا۔ نور بخاری نے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’میں صبح، دوپہر اور شام سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُنتی ہوں اور یوں میرا ڈپریشن خود ہی ختم ہوجاتا ہے۔‘

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نور بخاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُن کے مداحوں نے اُن سے مختلف سوالات کیے اور ساتھ ہی کچھ  نے تو نور سے مشورے بھی مانگے۔ اسی سیشن کے دوران ایک مداح نے نور بخاری سے سوال کیا کہ ’جب آپ کو ڈپریشن ہوتا ہے تو آپ اُسے کیسے ختم کرتی ہیں؟‘

واضح رہے کہ مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کہا کہ ’مجھے جب بھی ڈپریشن ہوتا ہے میں قاری عبدالباسط کی آواز میں سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُنتی ہوں۔‘ خیال رہے کہ رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نور بخاری اب اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے