راکھی ساونت اپنے شوہر عادل خان درانی کے ہمراہ ہنی مون سے پہلے عمرہ ادائیگی کیلئے جائیں گی

کراچی (پاک صحافت)  بھارت کی متنازع  اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے وہ شوہر عادل خان درانی کے ہمراہ ہنی مون سے پہلے عمرہ ادائیگی کیلئے جائیں گی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’ عمرہ بہت ضروری ہے کیوں کہ ایک بار جب وہاں رشتہ پکا ہوگیا تو اسے کائنات نہیں توڑ سکتی کیوں کہ جسے اللہ جوڑتا ہے اسے کوئی انسان نہیں توڑ سکتا‘،جس پر عادل نے بھی اقرار کیا کہ  ہم عمرہ پر ضرور جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی صحافی سے گفتگو کے دوران راکھی ساونت نے عمرہ پر جانے کا انکشاف کیا جس کی ویڈیو بھارتی میڈیا کے انسٹاگرام پیج پر بھی شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں صحافی نے راکھی کے شوہر عادل خان درانی سے پوچھا کہ آپ راکھی کو ہنی مون پر کہاں لے کر جارہے ہیں؟۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت نے عادل خان کی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ابھی عادل مجھے کہیں نہیں لے کر گئے لیکن ہم سب سے پہلے عمرے کی ادائیگی کے لیے جائیں گے۔ راکھی ساونت کی اس بات سے عادل خان نے بھی اتفاق کیا اور کہا کہ’ہم عمرے کے لیے ضرور جائیں گے‘۔ خیال رہے کہ اس سے قبل راکھی ساونت کی عبایا پہن کر اسپتال میں والدہ سے ملاقات کے لیے جاتے ہوئے بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

پریانکا چوپڑا

پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار

(پاک صحافت) ہالی ووڈ، بالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ پریانکا چوپڑا بھارتی فلم انڈسٹری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے