احسن اقبال

جب فوج نے ہی سب کچھ کرنا ہے تو سول ادارے کس لئے ہیں۔ احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جب پاک فوج نے ہی سب کچھ کرنا ہے تو سول ادارے کس کام کے ہیں۔ حکومت کی جانب سے کورونا کے خلاف جنگ میں فوج کی تعیناتی غلط اقدام ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو کورونا ویکسین فراہم کرنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ حکومت کے پاس عوام کی ویکسین کے لئے پیسے نہیں لیکن وزیراعظم اور وزراء کی عیاشی کے پیسے ہیں۔

رہنما ن لیگ احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے سول مشینری کو مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے پر لگایا ہوا ہے، آج ہمیں اشتہار دینا پڑے گا کہ حکومت کدھر ہے۔ کورونا کے باعث سیاسی سرگرمیوں کو محدود کر رکھا ہے مگر پی ڈی ایم کی تحریک پر زور طریقے سے آگے بڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے