خوبرو اداکارہ سارہ خان نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی

سارہ خان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی، سارہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد آٹھ ملین تک پہنچ گئی۔ فالوورز کی تعداد میں اضافے کے بعد سارہ خان بھی اُن پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی جو انسٹاگرام پر کافی مقبول ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خوبرو اداکارہ سارہ خان کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 8 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے۔خیال رہے کہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ابھی تک 1588 پوسٹس کی ہیں اور صرف 60 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سارہ خان نے اپنی بیٹی عالیانہ کی نئی تصویر مداحوں کے ساتھ  شئیر کی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان نے اپنی بیٹی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ میری پیاری چھوٹی بچی۔ اس تصویر پر عالیانہ کے بابا فلک شبیر نے کمنٹ کیا تھا ،ماشاللہ۔ خیا ل رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ نے تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں جس میں وہ سرمائی رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی تھیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں