برطانوی گلوکار کا کنسرٹ کی آمدنی غزہ کے بچوں کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان

(پاک صحافت) برطانوی گلوکار ایرک کلاپٹن نے اپنے کنسرٹ سے وصول ہونے والی آمدنی غزہ کے بچوں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ ایرک کلاپٹن کا کنسرٹ 17 جنوری کو نشر کیا جائے گا، اس کنسرٹ سے نا صرف موسیقی کے شوقین افراد لطف اندوز ہوسکیں گے بلکہ اس سے غزہ جنگ سے متاثرہ بچوں کے لیے امدادی رقم بھی اکٹھی کی جائے گی۔

گلوکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے کنسرٹ کا ایک ٹیزر شیئر کیا ہے۔ اُنہوں نے کنسرٹ کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ دسمبر 2023ء میں لندن میں محدود سامعین کی موجودگی میں اس خصوصی کنسرٹ کو ریکارڈ کیا گیا تھا، اب 17 جنوری کو اسے نشر کیا جائے گا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم غزہ کے بچوں کی مدد کے لیے عطیہ کی جائے گی۔

اس کنسرٹ میں ایرک کلاپٹن نے اپنے مشہور گانوں’ٹیئرز ان ہیون‘ اور’گوٹ ٹو گیٹ بیٹر ان اے لٹل وائل‘ پر پرفارم کیا ہے۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 22 ہزار 835 ہوگئی ہے جبکہ 58 ہزار 416 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں، اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ہر روز 10 سے زیادہ بچے اعضا سے محروم ہو رہے ہیں۔ یونیسیف کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ دھماکوں سے بچوں کے کمزور اعضا زیادہ چوٹوں کا شکار ہوتے ہیں اور 7 اکتوبر سے اب تک 1 ہزار سے زیادہ بچے ایک یا دونوں ٹانگوں سے معذور ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سونیا حسین

سونیا حسین دوسری شادی کیوں نہیں کرتیں؟ وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستانی اداکارہ سونیا حسین دوسری شادی کیوں نہیں کرتیں انہوں نے اس کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے