بالی وڈ اسٹار

بالی وڈ اسٹار اکشے کمار نے اپنی نئی فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کر دیا

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ کے مہنگے ترین ستاروں میں شامل ہونے والے اداکار اکشے کمار نے اپنی نئی آنے والی فلم ‘بچن پانڈے’ کی ریلیزنگ تاریخ کا اعلان کر دیا۔  اکشے کمار نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی یہ فلم 26 جنوری 2022 میں ریلیز کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ  کے معروف اسٹار اکشے کمار نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی فلم ‘بچن پانڈے’ میں اختیار کیے گئے روپ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ان کی یہ فلم آئندہ سال 26 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔ خیال رہے کہ اکشے کمار کی فلم ‘بچن پانڈے’ میں ان کا یہ مختلف لُک کسی گینگسٹر کا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ‘بچن پانڈے’ میں اکشے کمار کے ساتھ ساتھ اداکارہ کریتی سینن اور جیکولین فرنینڈز بھی ہیں جب کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اسی مہینے ہوگا۔  فلم ‘بچن پانڈے’ کے ہدایت کار فرحاد سمجی ہیں اور فلم میں اکشے کمار ایک گینگسٹر کا کردار ادا کریں گے جب کہ اداکارہ کریتی سینن صحافی کے کردار میں نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

اکشے کمار

بچپن کی یادیں، اکشے کمار پرانا کرائے کا مکان خریدنے کے خواہشمند

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے اداکار اکشے کمار کسی زمانے میں 500 روپے ماہوار کرائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے