بالی وڈ اسٹار

امیتابھ بچن کی آواز میں کورونا کالر ٹیون سے پریشان شہری ہائی کورٹ پہنچ گیا

نئی دہلی (پاک صحافت)  بھارت میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد موبائل صارفین کو فون کال سے پہلے کالر ٹیون میں بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی آواز میں  کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بتائی جارہی ہیں۔ تاہم ایک شہری  کالر ٹیون سے تنگ آکر ہائی کورٹ پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق زشتہ سال اکتوبر سے امیتابھ بچن کی آواز میں بھارت بھر میں کورونا کالر ٹیون سنوائی جارہی ہے جس سے پریشان ہو کر شہری نے دہلی ہائیکورٹ  میں کمپنی کے خلاف کیس دائر کر دیا۔

واضح رہے کہ شہری کی جانب سے دہلی ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ امیتابھ بچن کورونا سے آگاہی تو دے رہے ہیں لیکن وہ خود اپنی فیملی کو کورونا سے نہیں بچا پائے ہیں۔ تاہم عدالت نے  اس معاملے پر اب تک کسی فریق کو نوٹس نہیں جاری کیا ہے تاہم سماعت 18 جنوری کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

جونی لیور کس سے ملنے پاکستان آنا چاہتے ہیں؟

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے معروف کامیڈین جونی لیور نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے